جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات درود شریف کی فضیلت

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

آج مغرب کے بعد جمعہ کی رات ہوگی اور آئندہ کل جمعہ کا دن ہے۔
احادیث مبارکہ میں جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کثرت سے درود شریف پڑھنے کی بڑی ترغیب اور تاکید آئی ہے۔

حضرت مفتی عبدالرعوب صاحب سکھروی دامت برکاتہم اپنے اصلاحی بیانات میں ایک حدیث شریف نقل فرماتے ہیں:

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

“جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود شریف پڑھا کرو۔”

اور ایک دوسری روایت میں ہے:

مَنْ صَلَّى عَلَيَّ فِي يَوْمٍ أَلْفَ مَرَّةٍ لَمْ يَمُتْ حَتَّى يَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ

یعنی: جو شخص دن میں ایک ہزار مرتبہ درود شریف پڑھتا ہے، اس کا انتقال اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک وہ اپنی آنکھوں سے جنت میں اپنا محل نہ دیکھ لے۔

سبحان اللہ! اللہ اکبر! کتنی بڑی فضیلت ہے۔
یعنی موت سے پہلے ہی جنت میں مقام دکھا دیا جائے گا۔

جمعہ کے دن درود شریف کے تین درجات:

  1. کم سے کم: ایک ہزار مرتبہ
  2. درمیانی درجہ: دو ہزار مرتبہ
  3. اعلیٰ درجہ: تین ہزار مرتبہ

ہمارے اکابرین کا معمول یہ رہا ہے کہ وہ جمعہ کے دن تین ہزار مرتبہ درود شریف پڑھا کرتے تھے۔
اگر کسی کو اتنا وقت میسر نہ ہو تو کم از کم ایک ہزار مرتبہ ضرور پڑھے۔

اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو اس عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Leave a comment